وزٹ ویزا کا غلط استعمال، امارات نے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کے نام پر ملازمت کے لیے آنے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شہری وزٹ ویزا کے نام پر متحدہ عرب امارات جارہے ہیں جہاں وہ وزٹ ویزا کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملازمت کے لیے کوششیں کررہے ہیں جس پر یو اے حکام نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور وزٹ ویزا پر آنے والوں کو واپس وطن بھیجا جارہا ہے۔
اس حوالے سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی جانب سے وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، وزٹ ویزا کے غلط استعمال کی وجہ سے یو اے ای نے پاکستان کے لیے امیگریشن پالیسی سخت کردی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 20 شہروں سے جاری ہونے والے پاسپورٹس پر یو اے ای کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا جارہا ، پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اور 5 ہزار درہم کی شرط عائد کردی گئی ہے، جعلی ایجنٹس سادہ لوح افراد کو لاکھوں روپے میں وزٹ ویزا پر یو اے ای بھیج رہے ہیں۔
خط میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے کیونکہ وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کو متعلقہ دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے روزگار نہیں ملتا اور وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، جعل ساز ایجنٹس کی وجہ سے رجسٹرڈ اور قانونی کام کرنے والے پرموٹرز بدنام ہورہے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

15 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

18 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

35 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

39 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

50 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

1 hour ago