لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلےباز آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشیاکپ کی تیاری کیلئے روانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹریننگ کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ میں ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتا ہوں جہاں اوسطاً 10 رنز فی اوور بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے روزانہ بڑے شارٹس مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں روزانہ ٹریننگ کے دوران 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں تاکہ ہر میچ کم از کم 4 سے 5 چھکے مار سکوں، جب میں ٹی20 میں بیٹنگ کے لیے آتا ہوں تو پریشر ہوتا ہے کہ رنز بنائے جائیں اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ بال کو لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کروں۔
دوسری جانب ایشیاکپ کے لیے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…