طالبان کی پیش قدمی کے بعد امریکہ کا کابل ایئرپورٹ پر ہی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان ، انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

کابل ((قدرت روزنامہ) امریکی ٹی وی چینل " سی این این " نے بتایا ہے کہ ہر طرف سے دارلحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد امریکہ نے انخلاء کی کوششیں تیز کردی ہیں . رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ سفارتخانہ محدود سٹاف کے ساتھ کابل ایئرپورٹ سے اپنا کام جاری رکھے گا اور امریکہ نے کابل میں دیگر سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی مناسب جگہ پر محدود سٹاف کے ساتھ آپریٹ کریں .

برطانوی جریدے گارجین کے مطابق سی این این کی نمائندہ کلارسا وارڈ نے بتایاکہ افغان ملازمین سمیت امریکی سفارتخانے کے تمام لوگوں کو منگل سے پہلے نکالنے کے لیے چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افغان حکومت کابل کی حفاظت کے قابل نہیں . ان کا مزید کہنا تھاکہ کابل جاتے یا وہاں موجود امریکی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کا بھی خطرہ ہے . . .

متعلقہ خبریں