کابل ((قدرت روزنامہ) امریکی ٹی وی چینل ” سی این این ” نے بتایا ہے کہ ہر طرف سے دارلحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد امریکہ نے انخلاء کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ سفارتخانہ محدود سٹاف کے ساتھ کابل ایئرپورٹ سے اپنا کام جاری رکھے گا اور امریکہ نے کابل میں دیگر سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی مناسب جگہ پر محدود سٹاف کے ساتھ آپریٹ کریں۔
برطانوی جریدے گارجین کے مطابق سی این این کی نمائندہ کلارسا وارڈ نے بتایاکہ افغان ملازمین سمیت امریکی سفارتخانے کے تمام لوگوں کو منگل سے پہلے نکالنے کے لیے چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افغان حکومت کابل کی حفاظت کے قابل نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کابل جاتے یا وہاں موجود امریکی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کا بھی خطرہ ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…