بلوچستان: نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں میں نوشکی کے سات دیہات ڈوب گئے ، درجنوں مکانات تباہ ، پھلوں کے باغات اور کھڑی فصلیں بہہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں افغانستان سے آئے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔
سیلابی ریلوں میں نوشکی کے سات دیہات ڈوب گئے ، درجنوں مکانات تباہ ، پھلوں کے باغات اور کھڑی فصلیں بہہ گئیں۔ نوشکی میں ریلے میں پھنسے 5 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جبکہ سیلاب متاثرہ درجنوں دیہات کا نوشکی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے امدادی سامان اور راشن فراہم کیا گیا۔
خشنوب میں سیلاب متاثرین کا صبر جواب دے گیا اور متاثرین خیمہ بستیوں میں سہولتیں نہ ملنے پر اپنے بوسیدہ گھروں کو لوٹ گئے۔

فورٹ منرو میں دو ہزار سے زائد ٹرک اور چھوٹی گاڑیاں پورا ہفتہ پھنسی رہنے کے بعد بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ سات دن بعد کھول دی گئی ہے۔ ایک ہفتے تک پھنسے رہنے کے باعث ٹرکوں میں موجود سبزیاں اور پھل خراب ہوگئے، انگور، پیاز اور ٹماٹر استعمال کے قابل نہیں رہے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان میں کھانے پینے کی چیزوں کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت نے ادویات پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس لگادیا، قیمتیں آسمان…

1 min ago

بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

چنئی(قدرت روزنامہ) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست…

4 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالم جبہ روڈ پر دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈ پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

7 mins ago

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

14 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

32 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

37 mins ago