اپنی تنخواہ استعمال نہیں کرتی، شوہر سے خرجہ لیتی ہوں: زرتاج گُل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گُل کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی تنخواہ بھی ملتی ہے مگر میں اپنا خرچہ شوہر سے لیتی ہوں۔زرتاج گُل اور اُن کے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند کی جانب سے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا گیا جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔
اس انٹرویو کے دوران سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گُل کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی تنخواہ ملتی ہے مگر اس کے باوجود میں شوہر سے اپنے اخراجات کے مطابق پیسے لیتی ہیں کیوں کہ میرے خیال میں خرچہ فراہم کرنا شوہر کی ذمے داریوں میں سے ایک ذمے داری ہے۔انٹرویو کے دوران زرتاج گُل نے ہنستے ہوئے شوہر سے شکوہ کیا کہ انہوں نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانے یہ کن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔
زرتاج گُل کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے کبھی میری کُھل کر تعریف نہیں کی، جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تب شوہر کی جانب سے سراہے جانے کا انتظار رہتا تھا مگر اخوند صاحب نے کبھی تعریف نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب وہ بھی خوبصورت ہوا کرتی تھیں مگر اب تو سیاست نے اُن کی خوبصورتی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، اسی طرح اُن کے والد کی طرح اُن کے شوہر بھی ماضی میں کافی ہینڈسم تھے۔
زرتاج گل نے سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے علاقے ڈیرہ غازی خان سے ملک کے صدر اور وزیرِ اعظم بھی بنے مگر تاحال اس علاقے کی حالت تبدیل نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والے سیاستدان اپنے علاقے کے بجائے لاہور اور اسلام آباد میں زیادہ رہتے تھے جبکہ میں دارالحکومت کے بجائے زیادہ تر اپنے علاقے میں رہتی ہوں۔زرتاج گُل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے پاس ڈیرہ غازی خان کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں گھر نہیں۔

Recent Posts

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی…

22 mins ago

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک…

30 mins ago

جعلی انٹرا پارٹی الیکشن والے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کس منہ سے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پاکستان تحریک…

46 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی…

49 mins ago

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

55 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

1 hour ago