دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ سے متعلق اچھی خبر آئی ہے . تفصیلات کے مطابق ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے لیے لیبارٹریز کو جگہ فراہم کردی گئیں .

علامہ اقبال انٹرنیشنل، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی پی سی آرٹیسٹ کی سہولت ہوگی . کراچی ، پشاور اوراسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلے سے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں . حالیہ دنوں سول ایوی ایشن ہیڈ کاارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ دبئی جانیوالے مسافروں کی اضافی تعداد کی وجہ سے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ میں دشواریٰ کا سامنا ہے مسائل حل کرنے میں د وہفتے کا وقت لگ سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں