نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت، تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ، تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار کرلیے گئے . پولیس کے مطابق اسلام آباد سے تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار ہوئے ہیں، تمام افراد کو نور قتل کیس میں شواہد چھپانے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا .

اس ضمن میں ذرایع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے ظاہر جعفر کے والدین سے مل کر شواہد چھپانے کی کوشش کی . گزشتہ روز ملزم کے مالی جان محمد کا بیان سامنے آیا جس میں مالی نے بھی نورمقدم کے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے نور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی . دوسری جانب اسلام آباد پولیس کو فوٹوگرامیٹری رپورٹ موصول ہوئی، رپورٹ میں سی سی ٹی وی کے اصل ہونیکی تصدیق ہوئی ہے، فوٹوگرامیٹری رپورٹ میں ملزم ظاہرجعفراور مقتولہ کے بھی اصل ہونیکی تصدیق کردی گئیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں