نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت، تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ، تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد سے تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار ہوئے ہیں، تمام افراد کو نور قتل کیس میں شواہد چھپانے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
اس ضمن میں ذرایع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے ظاہر جعفر کے والدین سے مل کر شواہد چھپانے کی کوشش کی۔ گزشتہ روز ملزم کے مالی جان محمد کا بیان سامنے آیا جس میں مالی نے بھی نورمقدم کے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے نور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کو فوٹوگرامیٹری رپورٹ موصول ہوئی، رپورٹ میں سی سی ٹی وی کے اصل ہونیکی تصدیق ہوئی ہے، فوٹوگرامیٹری رپورٹ میں ملزم ظاہرجعفراور مقتولہ کے بھی اصل ہونیکی تصدیق کردی گئیں ہیں۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

4 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

19 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

50 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago