دوحہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا .
جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی .
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا .
پاکستان اور قطرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے وفود کی سطح پربات ہوگی .
وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تاریخی معاہدوں کا امکان ہے .
وزیراعظم دوحہ میں 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ، جہاں ان کو اسٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اورسہولیات پربریفنگ دی جائے گی .
خیال رہے وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے .
گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے .
دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف احمد السلیطی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا
. .