اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کا مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے جوڑے میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
شہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
سارہ علی خان نے اس تصویر میں محسن نوید کا ڈیزائن کیا ہوا برائیڈل ڈریس پہنا ہوا ہے جس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔پاکستانی ڈیزائنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالی ووڈ کی نواب زادی نے ہمارا جوڑا پہن کر میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اپنی شاہانہ دلکشی سے مسرور کیا ہے۔
اس سے قبل سارہ علی خان کی محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔
یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں معروف شخصیات کے درمیان مستقبل میں شراکت داری ہونے کے امکانات کے بارے میں سرگوشیاں کرنا شروع کردی تھیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کررہے تھے۔
اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مختلف اقسام کی ورزشیں کرتی ہوئی نظر آئی تھیں جس میں پش اپس، شولڈر پریس اور کئی اور شامل تھیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ واپس آنا اچھا ہے۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ اترنگی رے، لوو آج کل اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…