اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر پر عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…