وسیم اکرم نے بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنا قبل از وقت قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنا قبل ازوقت ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے غیر ملکی اسپورٹس پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم سے متعلق گفتگو کی ہے۔
پروگرام میں ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری بھی شریک تھے جن سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی میں تسلسل ہے کیونکہ ان کی تکنیک درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز کے بھوکے ہیں اور بالکل فٹ بھی ہیں جب کہ وہ کوہلی بننے کے لیے بھی صحیح ٹریک پر ہیں لیکن ابھی ان کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ان کے مداح اور میڈیا ویرات کوہلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غیر مناسب تنقید کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوہلی صرف اس دور کے نہیں بلکہ ہر دور کے بڑے کھلاڑی ہیں، وہ بالکل فٹ ہیں اور بھارتی اسکواڈ میں اب بہترین فیلڈرز میں سے ایک ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اپنے کیریئر کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جب کہ انہیں سینچری اسکور کیے دو سال سے بھی زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Recent Posts

سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف…

1 min ago

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

5 mins ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

9 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

19 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

19 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

24 mins ago