اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںڈالر ایک بار پھر بے قابو ہو کر اڑا ن بھرنے لگاجس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے دبائو کا شکار ہو گیا اورڈالر کی قدر بڑھ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 229 روپے ہو گئی۔15 اگست سے اب تک ڈالر 19 روپے مہنگا ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت216.75روپے سے بڑھ کر218روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر223روپے پر جا پہنچی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت فروخٹ223روپے سے بڑھ کر224روپے ہو گئی اسی طرح4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت262روپے سے بڑھ کر266روپے پر جا پہنچی۔دوسری جانب امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر گزشتہ 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو یورپ میں آئندہ موسم سرما کے دوران ایندھن کی قلت پیدا ہونے کے خدشات کا نتیجہ ہے۔
منگل کو یورپین فوریکس مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ 0.9909 ڈالر پر آگئی جو کہ 2002 کے بعد اس کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔رپورٹ کے مطابق فوریکس مارکیٹس میں ڈالر کے مقابلے برطانوی پائونڈز کو بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا رہا،پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ گزشتہ ڈھائی سال کی کم ترین سطح 1.1729 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Recent Posts

قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمدخان نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

ریاض(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے…

14 mins ago

وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان…

16 mins ago

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ جانیے

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے…

18 mins ago

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق…

21 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار

پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بشری بی بی، بانی چیئرمین کی بہنوں…

24 mins ago