شہباز گل معافی مانگے ورنہ نتائج کا سامنا کرے ،خیبرپختونخواکابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔روزنامہ جنگ میں ارشدعزیز ملک کی شائع خبر کے مطابق کے پی کابینہ نے اپنے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، رانا ثناء اللہ، کیپٹن

صفدر اور دیگر تمام افراد کے خلاف مبینہ طور پر مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی اور عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمات درج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ۔سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی اور کابینہ کے سامنے پی ڈی ایم کی قیادت کے کچھ ویڈیو کلپس بھی چلائے۔دو وزراء شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمر نے ایف آئی آر درج کرنے سے اتفاق نہیں کیالیکن تیمور جھگڑا اور محمد علی سیف نے قانونی کارروائی کے لیے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی۔صوبائی کابینہ نے اتفاق رائے سے شہباز گل کےطرز عمل کوغیر مناسب قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی کو ایسے بیانات سے خود کو لاتعلق رکھنا چاہیے جو پارٹی پالیسیوں سے ہم آہنگ نہ ہوں۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ شہباز گل کو معافی مانگنی چاہیے ورنہ نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کابینہ کے اجلاس پر حاوی رہے۔اس موقع پر کابینہ کو بتایا گیا کہ عمران خان پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھوں نے فوج کو بدنام کیا اور عوام کو اکسایا ہے ۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

13 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

40 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

60 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago