ملتانی مٹی سے اپنی جلد کودلکش بنائیں، ماسک بنانے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتانی مٹی کا ماسک ہر قسم کی جلد کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسام کو بند کرتا ہے۔ اس ماسک کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔
کچی ملتانی مٹی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں ۔
ماتھے سے لے کر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے، کو شش کریں کہ آنکھیں بند ہوں۔
جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہوگیا ہے اور تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
خشک جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پیس کر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ملالیں ساتھ ہی چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پیسٹ بنالیں پیسٹ نرم ہونا ضروری ہے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ دھولیں۔
اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کا چہرہ دن بدن نکھرتا چلا جائے گا۔
ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدی نکال لیں زردی الگ کردیں سفیدی میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملالیں پھر چمچ کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں۔ جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی کا لے کر اس میں زیتوں کا تیل ملالیں اس طرح نرم انداز کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔
اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اُتار کر منہ دھولیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہوگا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

23 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

35 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

44 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

46 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

49 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

51 mins ago