ابوظبی ائیرپورٹس سے تقریباً 5 لاکھ پاکستانیوں کی امارات آمد و رفت

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) رواں برس کے پہلے 6 ماہ کے دوران ابوظہبی میں 5 ہوائی اڈوں کے آپریٹر ابوظبی ائیرپورٹس کے ذریعے تقریباً 5 لاکھ پاکستانیوں کی امارات آمد و رفت ہوئی . امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق ابوظبی ائیرپورٹس نے 2022ء کی پہلی ششماہی کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں 2022ء کی پہلی ششماہی کے دوران ابوظہبی انٹرنیشنل، العین انٹرنیشنل، الباطین ایگزیکٹو، دلما اور سر بنی یاس جزیرے کے ہوائی اڈوں پر 62 لاکھ 99 ہزار 725 مسافروں کی آمدورفت کے اعداد و شمار سامنے آئے .


بتایا گیا ہے کہ ان ہوائی اڈوں پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں 94 ہزار 538 پروازیں بھی ریکارڈ کی گئیں، جس میں کافی حد تک نیٹ ورک اور مسافروں کی ٹریفک میں اضافے کے واضح مظاہرے کے ساتھ آپریشنل عمدگی کی بلند ترین سطح کو برقرار رکھا گیا، صرف ابوظہبی انٹرنیشنل پر 2021 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں طے شدہ مسافروں کی پروازوں کی تعداد میں 94 فیصد اضافہ ہوا، ابوظبی انٹرنیشنل آج 23 ایئر لائنز کے ذریعے خدمات انجام دینے والے 101 طے شدہ مسافروں کی منزلوں سے منسلک ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 19 ایئر لائنز کے ذریعے ان مقامات کی تعداد76 تھی .
معلوم ہوا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ابوظبی انٹرنیشنل میں مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست 5 ممالک میں بھارت 12 لاکھ 80 ہزار مسافروں کے ساتھ پہلے، پاکستان 4 لاکھ 85 ہزار مسافروں کے ساتھ دوسرے، برطانیہ 3لاکھ 74ہزار مسافروں کے ساتھ تیسرے، سعودی عرب 3 لاکھ 33 ہزار مسافروں کے ساتھ چوتھے اور مصر 2 لاکھ 83 ہزار مسافروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا .
اسی طرح ابوظبی انٹرنیشنل سے سب سے زیادہ لندن کے ہیتھرو کے لیے 2لاکھ 76 ہزار، دہلی کیلئے 2لاکھ 25 ہزار، ممبئی 2لاکھ 21ہزار، کوچین 2 لاکھ 17 ہزار اور قاہرہ کے لیے 2 لاکھ 3 ہزار مسافروں کی آمدروفت رہی، اس کے علاوہ ابوظہبی انٹرنیشنل نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران 2 لاکھ 97 ہزار 549 ٹن فضائی مال برداری کو بھی ہینڈل کیا، جس سے امارت کی صلاحیتوں اور متحدہ عرب امارات اور خطے میں مال برداری کے لیے ایک مرکز کے طور پر اسٹریٹجک مقام کو مزید تقویت ملی .
اس ضمن میں ابوظہبی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شریف ہاشم الہاشمی نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی کے لیے ہمارے مسافروں کی آمدورفت کے نتائج ابوظہبی کے ہوائی اڈوں اور وسیع تر صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں، 2021ء ایک کامیاب سال تھا تاہم 2022ء کا ہدف ہمیشہ زیادہ تعداد میں مسافروں اور شراکت داروں کے ساتھ اپنے ایئر لائن نیٹ ورک کو وسعت دے کر اعلیٰ ترین سطح کی خدمت کے ساتھ اس رفتار کو مزید بڑھانا تھا، علاقائی اور عالمی منڈیوں کی بحالی اور مطالبات کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ایئر لائنز کی کامیاب کوششیں ان اعداد و شمار کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں