بی جے پی رہنما سونالی فوگت کو زیادتی کے بعد زہر دے کر مارا گیا: بھائی کا دعویٰ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں حصہ لینے والی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی فوگت کی اچانک موت کا معمہ حل نہیں ہو پایا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 22 اگست کو گوا میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر جانے والی سیاستدان اور اداکارہ کی موت کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔
اداکارہ کے بھائی رنکو ڈھاکا کی جانب سے سونالی فوگت کے ملازم اور دوست پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔سونالی فوگت کے بھائی رنکو ڈھاکا نے بہن کے پرسنل سیکریٹری پر قتل اور زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے۔
سونالی فوگت کے بھائی رنکو نے انکشاف کیا ہے کہ جس رات میری بہن کی موت واقع ہوئی اُس رات سونالی نے مجھے کال کر کے بتایا تھا کہ اُنہیں کھانے میں کچھ دیا گیا ہے اور اُنہیں گھبراہٹ ہو رہی ہے۔رنکو ڈھاکا نے سونالی کی اچانک موت پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کے پرسنل سیکریٹری سدھیر اور اُن کے دوست سکھویندر نے سونالی کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر زہر دے کر قتل کیا ہے۔
سونالی فوگت کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سے 3 برسوں سے میری بہن کو نشے والی چیزیں دی جا رہی تھیں اور نشے کی حالت میں بہن کی ویڈیوز بنا کر اُنہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کی 41 سالہ سیاست دان اور اداکارہ سونالی کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ اِن کے شوہر سنجے فوگت 2016ء میں انتقال کر گئے تھے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

5 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

6 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

11 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

15 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

15 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

21 mins ago