خیبرپختونخوا حکومت کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج اسکول بند رہیں گے جن میں اپر چترال میں 10 اور لوئر چترال میں اسکول 5 دن کے لیے بند رہیں گے۔وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ اپر دیر میں دو دن ، دیر لوئر میں 3 دن سوات میں 2 دن ، ڈی آئی خان میں 2 دن اور ٹانک میں 3 دن کے لیے اسکول بند رہیں گے۔
جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا،ا نکا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں تباہی سے نمٹنے کیلئے قومی جذبہ دیکھنا ہو گا۔ سیلاب متاثرین کیلئے قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہو گی،بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکار ہو گی۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر بھرپور کوششیں کر رہی ہے،وسائل کو موبلائز کیا جا رہا ہے،تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے ریلیف کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

عوام کی مدد سے متاثرین کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز بنایا جا سکتا ہے،وزیرا عظم فلڈ ریلیف اکاونٹ میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کی جا چکی ہیں۔ ادھر ملک میں بارشیں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم نے قطر سے وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو،ریلیف اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

34 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

53 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

58 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago