آرمی چیف کی دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران ملک میں سیلاب کی صورتحال، فارمیشنز کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی پیش کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کو دہشتگردی کے خلاف آپریشنل تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے فارمیشنز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کو سراہا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago