مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل علی اعجازبٹرنے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ن لیگ کے رہ نماؤں عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگ زیب کو بھی توہین عدالت درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں۔ بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں۔
دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ فریقین نے اعلی عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی۔ ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پر سوال اٹھا کرعوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔
مقامی وکیل علی اعجازبٹرنے درخواست کے ساتھ مریم نواز کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا۔وکیل نے درخواست میں استدعا کی کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے اورمریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

Recent Posts

تحصیل زہری ،صوہندہ ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے تحصیل زہری میں ایک ارب روپئے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ…

3 mins ago

کراچی میں گرمی کے باعث 4 روز میں400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، فیصل ایدھی

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس…

24 mins ago

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

6 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

6 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

6 hours ago