عائشہ المنصوری عرب امارات کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان بن گئیں

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون عائشہ المنصوری نے ملک کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان کا عہدہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عائشہ المنصوری امارات کی قومی ائیر لائن اتحاد کے ساتھ طویل عرصے تک بطور پائلٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے سال 2007 میں اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔
اتحاد ائیر ویز نے عائشہ کو تجارتی ایئر لائن میں متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کیپٹن کے طور پر نامزد کیا ہے، اس موقع پر نو منتخب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ “بہت شکرگزار” ہیں کہ انہیں اتحاد ایئر ویز کے ساتھ اپنے ایوی ایشن کیریئر کو آگے بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک کمرشل ایئر لائن میں کیپٹن بننے والی پہلی خاتون اماراتی ہونے پر فخر ہے، اور امید ہے کہ میں نوجوان خواتین کے لیے کیریئر کے اس راستے پر چلنے کے لیے ایک تحریک بنوں گی۔
قبل ازیں عائشہ المنصوری نے اپریل 2019 میں ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی تھی، جس نے ابوظہبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

7 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago