سعودیہ سے جاکر نئے ویزے پر واپس آنے والوں کیلئے اہم خبر

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے اپنے آبائی ملک واپس جاکر نئے ویزے پر دوبارہ آنے والوں کے لیے اہم خبر آئی ہے کہ نئے ویزے پر مملکت آنے والوں کو اپنا ڈرائیونگ لائسنس نئے اقامہ نمبر سے تبدیل کرنا ہوگا . سعودی گزٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک (مرور) نے تصدیق کی ہے کہ نئے ویزے کے ساتھ سعودی عرب واپس آنے والے باشندوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو اپنے نئے اقامہ نمبر سے تبدیل کریں .


مرور کی تصدیق ایک رہائشی کے سوال کے جواب میں ہوئی جب اس نے ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی معلومات کو اپنے نئے اقامہ نمبر پر منتقل کرنے کے امکان کے بارے میں استفسار کیا، غیر ملکی فائنل ایگزٹ ویزہ پر سعودی عرب سے واپس جانے کے بعد پھر ایک نئے اقامہ کے ساتھ واپس آیا تھا .
یہاں یہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرور نے ایک نئی خصوصیت فراہم کی ہے جس سے افراد مملکت سے باہر رہتے ہوئے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سعودی اتاشی کے پاس جانا چاہیے تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں، اس کے علاوہ انہیں ضروری امتحان بھی مکمل کرنا ہوگا اور یہ حقیقت بھی ہے کہ انہیں کسی ایسے شخص کو بھی ڈیلیگیٹ کرنا ہوگا جو اصل فارم، اجازت نامہ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ہمراہ ٹریفک ڈائریکٹوریٹ جاسکے اور تاکہ مزکورہ دستاویزات کو چیک کیا جاسکے .

ادھر اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سعودی عرب مملکت میں تارکین وطن کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ مائیگریشن رپورٹ 2022ء سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب 13.5 ملین تارکین وطن کو مملکت میں کام کرنے کے لیے راغب کرکے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک عالمی منزل بن چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں