سعودیہ سے جاکر نئے ویزے پر واپس آنے والوں کیلئے اہم خبر

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے اپنے آبائی ملک واپس جاکر نئے ویزے پر دوبارہ آنے والوں کے لیے اہم خبر آئی ہے کہ نئے ویزے پر مملکت آنے والوں کو اپنا ڈرائیونگ لائسنس نئے اقامہ نمبر سے تبدیل کرنا ہوگا۔ سعودی گزٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک (مرور) نے تصدیق کی ہے کہ نئے ویزے کے ساتھ سعودی عرب واپس آنے والے باشندوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو اپنے نئے اقامہ نمبر سے تبدیل کریں۔
مرور کی تصدیق ایک رہائشی کے سوال کے جواب میں ہوئی جب اس نے ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی معلومات کو اپنے نئے اقامہ نمبر پر منتقل کرنے کے امکان کے بارے میں استفسار کیا، غیر ملکی فائنل ایگزٹ ویزہ پر سعودی عرب سے واپس جانے کے بعد پھر ایک نئے اقامہ کے ساتھ واپس آیا تھا۔
یہاں یہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرور نے ایک نئی خصوصیت فراہم کی ہے جس سے افراد مملکت سے باہر رہتے ہوئے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سعودی اتاشی کے پاس جانا چاہیے تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں، اس کے علاوہ انہیں ضروری امتحان بھی مکمل کرنا ہوگا اور یہ حقیقت بھی ہے کہ انہیں کسی ایسے شخص کو بھی ڈیلیگیٹ کرنا ہوگا جو اصل فارم، اجازت نامہ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ہمراہ ٹریفک ڈائریکٹوریٹ جاسکے اور تاکہ مزکورہ دستاویزات کو چیک کیا جاسکے۔

ادھر اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سعودی عرب مملکت میں تارکین وطن کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا، اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ مائیگریشن رپورٹ 2022ء سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب 13.5 ملین تارکین وطن کو مملکت میں کام کرنے کے لیے راغب کرکے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک عالمی منزل بن چکا ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

37 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

40 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

44 mins ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

46 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

54 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

1 hour ago