ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال،مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال،مشرقی بلوچستان،

خیبرپختونخوا، بالائی،جنوبی پنجاب، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت۔۔تربت41اورنوکنڈی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بارش برسانے والا ایک اورسسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والاسسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔لیویز کنٹرول کے مطابق کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوژئی کے دیہات کا 3 دن سے چمن شہر سے رابطہ منقطع ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

بارش سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ بارش سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور گلستان میں موسلادھار بارش کے باعث رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں جبکہ توبہ اچکزئی میں برج متکزئی ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے۔ادھر پشین، برشور، خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ

میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ لورا لائی، ژوب، میختر، شیرانی، دکی اور زیارت میں بھی بادل خوب برس رہے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق خانکہ ندی میں پھنسے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکااللہ درانی کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ سیلاب سے متاثرہ علاقے جاتے ہوئے خانکہ ندی میں پھنس گئے تھے۔نئے طاقتور اسپیل نے بلوچستان کے بالائی اور

شمالی علاقوں میں پھر سے سیلابی صورتحال بنا دی ہے، بالائی علاقوں میں سیلابی ریلوں سیکئی مکانات اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل میں تیز بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جس سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے کے باعث بلوچستان کا سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ زمینی رابطہ معطل ہو چکا ہے۔

Recent Posts

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 min ago

حکومت نے ادویات پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس لگادیا، قیمتیں آسمان…

3 mins ago

بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

چنئی(قدرت روزنامہ) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست…

5 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالم جبہ روڈ پر دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈ پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

8 mins ago

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

16 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

33 mins ago