اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رات کی پُرسکون نیند اچھی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اگر رات کی نیند پوری نہ ہو تو یہ آپ کو خود غرض بنادیتی ہے، آپ کو صحت کے حوالے سے مختلف مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی آپ کو خود غرض رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔
پی ایل او ایس بائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے پر اثر انداز ہوتی ہے۔کیلیفورنیا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ نیند میں صرف ایک گھنٹے کی کمی بھی کسی کی مدد کرنے کے حوالے سے لوگوں کے رویے کو متاثر کرتی ہے۔
محقق بین سائمن (Ben Simon) نے بتایا ہے کہ جب کسی شخص کی نیند میں صرف ایک گھنٹے کی کمی آتی ہے تو اس کی مہربانی کرنے کی انسانی فطرت اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے جذبے میں بھی واضح فرق آتا ہے۔محققین نے تین مختلف مطالعات کے تجزیے سے یہ ثابت کیا ہے کہ نیند کی کمی دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے رویے کو متاثر کرتی ہے۔
محققین نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ نیند کی مقدار اور معیار دونوں ہی انسان کے جذباتی اور سماجی رویے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔بین سائمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی کا تعلق ذہنی امراض جیسے ڈپریشن، اضطرابی کیفیت اور موٹاپے جیسی جسمانی بیماریوں سے بھی ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…