وزیر اعظم نے ملک بھر میں پاور سیکٹر کا کنٹرول خود سنبھال لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں پاور سیکٹر کا کنٹرول خود سنبھال لیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اور وزارت پاور کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نظام کو بہتر بنانا ہے بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مختلف شعبہ جات جن میں ایچ آر،افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلے، پرچیزنگ سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں میں بہتری لانے کے لیے سفارشات پر مبنی ایک پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے جسے لیسکو اور

فیسکو سمیت دیگر بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بھیجوا دیا گیا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مذکورہ پالیسی اپنے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے رکھیں گی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پالیسی میں مزید بہتری لانے کے لیے ترمیم کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں پالیسی کو منظور کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پاور ڈویژن کو ارسال کریں گی اور پاور ڈویژن رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں کی بجلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس وقت لاہور کی دو جیلوں سمیت پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 43جیلیں موجود ہیں جن پر سالانہ 1ارب 28کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی جاتی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کی کیمپ اور کوٹ لکھپت جیل میں بجلی کی مد میں سالانہ اخراجات 20کروڑ روپے ہیں جبکہ بجلی کے سب سے زیادہ سالانہ اخراجات ملتان جیل کے ہیں جہاں ایک سال میں 13کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی جاتی ہے حکومت نے جیلوں میں بجلی کے بھاری اخراجات بچانے کے لیے جیلوں کی بجلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب کی دس بڑی جیلوں کے بجلی کے سالانہ اخراجات کو سامنے رکھتے ہوئے سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے اخراجات کا تخمینہ تیار کرنے کی ہدایا ت جاری کر دی ہیں جسے آئندہ ایک ہفتہ میں مکمل کر کے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی جس میں تجویز کیا جائے گا کہ جیلوں کے لیے کون سا سولر سسٹم کارآمد رہے گا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago