شدید ڈپریشن بھوک میں کمی اور اضافہ بھی کرسکتی ہے

بون(قدرت روزنامہ) یاسیت (مایوس ہونے کی کیفیت) اور ڈپریشن پوری دنیا میں ایک بڑے بحران کی وجہ بن چکی ہے اور اب سائنسدانوں نے ڈپریشن اور بھوک میں کمی کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا ہے۔دوسری جانب ڈپریشن کے دوران دماغ میں ایسی تبدیلیاں ہوتی ہیں جنہیں روایتی بایومارکر کے ذریعے سمجھنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ بھی درست ہے کہ ہر مریض کی کیفیت اور علامات مختلف بھی ہوسکتی ہیں۔
لیکن اب جرمنی کے شہر بون یونیورسٹی کے اسپتال میں سائنسداں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ڈپریشن کا براہِ راست اثر بھوک میں تبدیلی کرتا ہے یعنی اکثر اوقات بھوک کم ہوجاتی ہے اور بسااوقات بڑھ بھی سکتی ہے اور اس کا گہرا تعلق دماغی نظام پر ہوتا ہے۔ یہ ساری تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کے نفسیات سے وابستہ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
نفسیات دانوں کے مطابق ڈپریشن کے کئی روپ ہوتے ہیں، یہ عمل کرنے کی تحریک پر اثر ڈالتی ہے، تو کہیں جذبات اور احساست متاثر کرتی ہے۔ ڈپریشن کے مریض کسی محنت اور اس کے پھل میں بھی دلچسپی نہیں لیتے۔ کچھ مریضوں نے بتایا کہ ڈپریشن میں ان کی بھوک بڑھتی ہے اور کچھ نے کمی کی شکایت بھی کی ہے۔
یونیورسٹی اسپتال بون اور جامعہ ٹیوبنجن کے ماہرین نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کی ہے جس میں مریضوں کے دماغ کا ایم آر آئی کیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ڈپریشن سے بھوک اور خوراک کی چاہت پر فرق پڑسکتا ہے۔ اس تحقیق میں کئی مریضوں میں ڈپریشن اور بھوک کے متعلق سوالات کئے گئے اور اسی دوران دماغی اسکین بھی لیے گئے۔ اس کے علاوہ دماغ کے مختلف گوشوں کے درمیان فنکشنل روابط بھی نوٹ کئے گئے۔ بالخصوص دماغ میں کسی شے کی طلب کا رویہ بھی دیکھا گیا۔
کئی مریضوں میں دیکھا گیا کہ ڈپریشن سے بھوک اڑ گئی تو کچھ مریضوں میں بھوک بڑھ بھی گئی۔ جب ان کا دماغی تجزیہ اور اعصابی کنیکشن دیکھے گئے تو ماہرین اس قابل ہوگئے کہ وہ ڈپریشن کی صورت میں بتاسکتے ہیں کہ کس شخص کی بھوک کم ہوگی یا کس مریض کی بھوک بڑھ سکتی ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھوک میں کمی بیشی کو دیکھ کر کسی مریض میں ڈپریشن کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔
سائنسدانوں نے خیال ہے کہ اس تحقیق کے بعد دماغ کی نیوروموڈیولیشن اور ماڈلنگ میں مدد ملے گی جس سے ڈپریشن کو سمجھنا ممکن ہوگا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

6 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

18 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

28 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

30 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

32 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

35 mins ago