سکھر (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سکھرآنے پر وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی خاندان 25ہزار روپے دینے پر شکریہ ادا کیا گیا، وزیراعظم کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ وقت سیاست نہیں خدمت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک اتنی تباہی اور نقصان نہیں دیکھا تھا، شہروں اور دیہاتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ان مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔
سیلاب متاثرین کے لئے عطیات: وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاریسیلاب متاثرین کے عطیات کیلیے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری موبائل فون سے “فنڈ” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن سیلاب کی صورتحال میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…