شیری رحمٰن نے بین الاقوامی اداروں سے امداد کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دہائی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سنگین مسائل جیسے ہیٹ ویو، بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی صف اول میں کھڑے ہیں، اس وقت پاکستان مون سون کے 7ویں اسپیل سے گزر رہا ہے جو ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب دہائی کے سب سے بڑے مونسٹر مون سون نے تباہی مچادی ہے، بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اوربلوچستان متاثر ہیں۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے بتایا کہ ابھی بھی لاکھوں افراد خطرے سے دوچار ہیں، لوگ خوراک اور پناہ کے بغیرکھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنا کسی صوبے یا وفاق کے بس کی بات نہیں ہے، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

6 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

8 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

10 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

11 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

19 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

43 mins ago