فرح اقرار نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

کراچی (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں فرح اقرار نے اعتراف کیا کہ اُن کی اینکر اقرار الحسن سے شادی چند سال قبل نہیں بلکہ پوری ایک دہائی قبل ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی لوگوں کی جانب سے کیے گئے دعووں سے کئی سال پہلے ہوچکی تھی۔

انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “ٹک ٹاکر عائشہ” کے معاملے پر اقرار الحسن سے آغاز میں غلطی ہوئی اور اس وقت تک مذکورہ معاملے کی مکمل معلومات سامنے نہیں آئی تھی مگر بعد میں تفتیش ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی کو سدھارا اور کئی وضاحتی ویڈیوز بھی جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقرار سے متعلق سوشل میڈیا اور خاص طور پر یوٹیوب پر پھیلائی جانے والی زیادہ تر باتیں بے بنیاد ہوتی ہیں۔
فرح اقرار نے دورانِ انٹرویو اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوئی اپنے بچے نہیں ہیں تاہم شوہر کی دوسری بیوی کے بچے بھی ان کے ہی بچے ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان شادی سے پہلے کوئی تعلقات نہیں تھے، اقرار الحسن نے ان کے گھر رشتہ بھیجا، جس پر والدین نے رضا مندی ظاہر کی تو انہوں نے بھی اینکر میں دلچسپی لینا شروع کی اور پھر دونوں کے درمیان محبت ہوئی۔

سابق نیوز اینکر اور میزبان فرح اقرار نے مزید کہا کہ ان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کی شادی کو ایک دہائی ہو چکی، اس لیے لوگ ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کریں۔
واضح رہے کہ فرح اقرار کے ان کے شوہر کی دوسری اہلیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور گھر میں سب مل کر رہتے ہیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

44 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

48 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago