خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار

پشاور(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے تقریباً 100 ارب کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے سرپلس بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے قرض کی پیشگی شرط پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیاہے ۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے

کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے آئی ایم ایف سے قرضے کے معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس کی ایک کاپی آئی ایم ایف کو بھی ارسال کرنے کا عندیہ دیاہے ۔دوسری جانب اپنے بیان میں تیمور خان جھگڑانے آئی ایم ایف کو خط بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہےکہ امپورٹڈحکومت کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ‘خیبرپختونخواحکومت یا وہ عالمی مالیاتی فنڈ کو خط کیوں لکھیں گے ؟قبل ازیں تیمور جھگڑا نے مفتاح اسماعیل کوبھیجے گئےخط میں لکھا کہ 6جولائی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے ہمارے بڑے مالی مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا تھاجس پر وعدے کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی اجازت دی اور صوبائی حکومت نے24گھنٹوں کے اندر معاہدے پر دستخط کردئیے ۔وفاقی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا‘کے پی حکومت نے ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ عظیم تر قومی مفاد میں کیا تاہم اس کے برعکس تقریباً 2 ماہ کے درمیانی عرصے میں ہمیں بار بار کی درخواست کے باوجود ایک بار بھی وزیر یا سیکرٹری سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

53 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago