کابل (قدرت روزنامہ) طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے۔افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ وہ کس ملک گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز صبح کے وقت ہی طالبان نے دارالحکومت کابل میں چاروں طرف سے داخل ہونا شروع کردیا تھا تاہم اس اہم موقع پر طالبان کی جانب سے جنگجوؤں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ طالبان نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ بزورِ طاقت کابل پر قبضہ نہیں کریں گے جس کے بعد طالبان کا ایک وفد صدارتی محل میں مذاکرات کیلئے گیا جہاں حکومت کی منتقلی کے مذاکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کردیا گیا ہے تاکہ موقع پرستوں سے شہریوں کی املاک کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص لوٹ مار کرتا ہوا نظر آئے تو اسے موقع پر ہی گولی مار دی جائے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…