وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے جب کہ ترجمان طالبان نے دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہونے اور عام معافی کا اعلان کیا ہے دوسری جانب صدارتی محل میں اقتدار کی منتقلی اور عبوری حکومت کے قیام پر مذاکرات جاری ہیں جس میں اشرف غنی حکومت چھوڑنے کو تیار ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔

Recent Posts

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

5 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

15 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

22 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

1 hour ago