ریاض ،اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے اموات پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار
تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بارش اور سیلاب کے باعث لوگ جاں بحق، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ملک بھر میں اس سال سیلابی صورت حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا۔وزیراعظم فنڈ میں عطیات نقد، چیک، آن لائن اور پیمنٹ کمپنیوں کے ذریعے بھیجے جاسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ ملکی اور بین الاقوامی امدادی رقم وصول کرنے کیلئے ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ عطیات وصولی کیلئے پرائم منسٹرز فلڈ ریلیف فنڈ اکانٹ 2022 کھول دیا ہے، فنڈ کا انتظام این ڈی ایم اے جبکہ کھاتے اکانٹنٹ جنرل آف پاکستان کے ذمے ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف فوٹوگرافر ریچل مور نے انتہائی قریب سے مادہ ہمپ بیک وہیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ٹرینوں کو بیٹریوں پر منتقل کرنے کی تیاری 2020 میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علی محمد خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا گلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے چیمپیئنز…
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کی میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم4 پنڈی…