ہم نے آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا، صوبے کیلئے آواز اٹھائیں گے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہےکہ ہم نے آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا، صوبے کیلئے آواز اٹھائیں گے، قبائلی اضلاع کے بجٹ میں سے30 ارب کم دئیے گئے، مفتاح اسماعیل نے صوبے کے مئوقف پر انصاف نہیں کیا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ کیلئے گئے اور معاہدے پر دستخط کئے،مفتاح اسماعیل سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مفتاح اسماعیل صوبائی حکومت کیساتھ میٹنگ کیلئے سنجیدہ نہیں تھے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ قبائلی اضلاع کیلئے بجٹ میں 2 ارب روپے کاٹے گئے، 50 لاکھ لوگوں کو صحت انصاف کارڈ سے محروم کیا گیا، قبائلی اضلاع کے بجٹ میں سے 30 ارب کم دئیے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا گیا تھا کہ ہمارے مسئلے حل کریں، مفتاح اسماعیل کو جو خط لکھا اس کی کاپی کسی کو نہیں بھیجی، خیبرپختوبنخواہ حکومت نے آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا، صوبے کے حق کیلئے ہم آواز اٹھائیں گے، لیکن اس خط کی کاپی کسی کو نہیں گئی، مفتاح اسماعیل سے این ای سی کے بعد ملنے گیا تھا، مفتاح اسماعیل نے صوبے کے موقف پر انصاف نہیں کیا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا کو ملاقات کیلئے بلا لیا ہے، جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے تیمور جھگڑا کو پیر کو ملاقات کیلئے بلایا ہے،صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے 6 جولائی کو وزیر خزانہ کو پہلے خط لکھا تھا۔ پہلے خط پر کوئی پیشرفت نہ ہونے کے بعد تیمور جھگڑا نے دوسرا خط لکھا،خط میں ضم شدہ اضلاع اور بقایا جات کی مد میں 100 ارب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ 21 ارب روپے پہلے سے ہی کے پی حکومت کے پاس ہیں،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج آئی ایم ایف حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے،وزیر خزانہ کے پی حکومت کے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے،آئی ایم ایف کو صوبے کے مالیاتی ایشوز حل کرنے کی پیشرفت پر آگاہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

8 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

17 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

53 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago