کمراٹ میں پھنسے ہوئے طلباء و طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا

اسلا اباد (قدرت روزنامہ) کمراٹ میں پھنسے ہوئے طلباء و طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق کمراٹ میں میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا .

پاک فوج نے خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا ہے . تحصیل چیئرمین ضیاء الرحمان کے مطابق 60 سیاحوں کو کمراٹ سے ریسکیو کرکے شرینگل پہنچایا جائے گا .
سیاح بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث کمراٹ میں پھنس گئے تھے . خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کی وادی کمراٹ میں 30 طلباء و طالبات پھنس کر رہ گئے تھے . خاتون سیاح نے بتایا کہ دو دنوں سے جاری بارش اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے وہ پھنس چکے ہیں، تمام طلباء و طالبات کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے .
خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ اپر دیر میں سخت سردی سے نڈھال ہیں .

گیلی زمین پر سورہے ہیں جبکہ کھانے پینے بھی کا کوئی انتظام نہیں ہے . سیاح نے کہا کہ ہم آخری پیغام دے رہے ہیں معلوم نہیں کل تک ہم ہوں گے کہ نہیں، حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں یہاں سے بحفاظت نکالا جائے . کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کمراٹ اور کالام میں سیاحوں کو محفوظ طریقے سے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، سیاحوں کو ہیلی سروس کے ذریعے دیگر علاقوں تک منتقلی کے لئے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں، سیدو ایئرپورٹ سے دو بار کمراٹ اور کالام کی جانب ہیلی پرواز کی کوششیں کی گئی جو کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے معطل کرنی پڑی، محفوظ منتقلی کے لئے موسم میں بہتری کا انتظار ہے، جیسے ہی موسم میں بہتری آئیگی ہیلی سروس سے سیاحوں کی منتقلی شروع کردی جائے گی .
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو کمراٹ اور کالام میں رہائشی سہولیات فراہم ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اشیاء سیاحوں کو باہم فراہم کررہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں