عمران خان رات ساڑھے 9 بجے سے 12 بجے تک سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل رات ساڑھے 9 بجے سے 12 بجے تک سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون کریں گے . سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور پختونخواہ کے وزراء اعلی ان کے ساتھ ہوں گے .

اگر عدالت نے پابندی ختم کی تو سیلاب زدگان کیلئے یہ ٹیلی تھون تمام ٹیلی ویژن پر لائیو ہو گی بہرحال 500 سے زیادہ ڈیجیٹل پلیٹ فورمز اس نشریات کیلئے استعمال ہوں گے .
. گذشتہ روز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کی رات سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے . جبکہ عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا .
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرنے کی شناخت اور ان کو مربوط کرے گی .

انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی . اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی تھون کریں گے . انہوں نے مزید کہا کہ اس متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا . . پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے مطابق چئیرمین عمران خان لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کریں گے . خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومتیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک معتبر میکینزم کے تحت ان فنڈز کو استعمال کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں