موٹروے پر سفر کرنے والے کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں،اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون اور ہزارہ ایکسپریس وے پر شہری غیرضروری سفر نہ کریں۔تفصیلات کےمطابق سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موجودہ موسمی حالات میں روڈ یوزرز قومی شاہراؤں پر محتاط ڈرائیونگ کریں

، موٹروے پولیس کا کہنا ہے شہری مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر بھی سفر سے گریز کریں ، موٹروے پولیس کی سفری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ اسلام آباد پشاور موٹروےایم ون ، ہزارہ ایکسپریس وے، مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں، موٹروے پولیس نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراؤں پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی،خالد محمود آئی جی کا کہناتھا کہ موٹروے پولیس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کے لئےبھر پور کردار ادا کررہی ہے،عوام سفر سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago