میانوالی میں سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور(قدرت روزنامہ) میانوالی میں سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات جاری کر دیں . وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں .

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں . لوگوں کے بروقت انخلاء کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .
حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں . انہوں نے مزید کہا کہ ادویات،پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے . دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے . وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں .
کشتیاں،ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد فنکشنل ہونے چاہئیں .

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں . این ڈے ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے . رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں .
سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں .
پنجاب (راجن پور)میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا . این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 83 ہزار مویشی مارے گئے، مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے

. .

متعلقہ خبریں