سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کیلیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا، شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے، اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی، مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں جا گریں گے .

. .

متعلقہ خبریں