وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جعفرآباد کا دورہ

کوئٹہ/اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حاجی اللہ دینو کا دورہ کیا جہاں انہیں متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات پر انہیں بریفنگ دی گئی .

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ قطر سے واپسی کے بعد وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے پر ہیں، آج بھی شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جعفر آباد کے حاجی اللہ ڈینو پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر جان محمد جمالی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے ان کا استقبال کیا .

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جعفرآباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا . اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی .
وزیراعظم شہباز شریف جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں