وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کالام میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی، حکومت نے ریسکیو آپریشن کے لیے مزید دو ہیلی کاپٹر مانگ لیے بارشوں اور سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا کے علاقہ کالام میں سیاح پھنس گئے . راستے بند ہونے کے باعث پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا .


وزیراعلی خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر فراہم کردیاہے . ہیلی کاپٹر مقامی لوگوں کے لیے امدادی سامان لے کر کالام پہنچا اور وہاں سے سیاحوں کو نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا، 35 سے زائد خواتین اور بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا . اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ کالام ، اتروڑ اور ملحقہ علاقوں سے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا . اسی طرح کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے ریسکیو آپریشن کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں