عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے۔صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پیپلز پارٹی کے وزراء اور ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں۔انہوں نے یہ کہا کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی ، یہ سیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کا وقت ہے۔حکومت سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمے داری ضرور پوری کرے گی۔دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔
نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جب کہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں، پاک آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فلاحی ادارے بھی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے، مخیر حضرات مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔

Recent Posts

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

5 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

21 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

26 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

33 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

47 mins ago

سروس اسٹرکچر میں تبدیلی، وفاقی حکومت کیا اقدامات کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…

54 mins ago