افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال، افغانستان کی سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی،وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغا ن سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اجلاس پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ افغان اولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں۔ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا۔ یہ وفد غیر پشتون سیاسی رہنماوں پرمشتمل ہے۔وفد تین دن تک پاکستانی قیادت سے بات چیت میں مصروف رہیگا۔ فغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد

کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر مشاورت ہو گی۔افغانستان میں مفاہمتی عمل اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں کی جائیگی۔وفد میں سابق اول نائب صدر محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم، احمد ضیاء مسعود،احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی میں شامل ہیں۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس پیر کو ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوگی۔افغانستان کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

34 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

48 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

52 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago