کاروباری ہفتے کا انتہائی مایوس کن آغاز

لاہور (قدرت روزنامہ) کاروباری ہفتے کا انتہائی مایوس کن آغاز، ڈالر 230 روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا، سٹاک مارکیٹ بھی بری طرح گر گئی، سرمایہ کاروں کو کھربوں روپے کا نقصان ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کا دن معاشی عشاریوں کے حوالے سے ملک کیلئے مایوس کن ثابت ہوا۔ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
پیر کے روز ناصرف انٹربینک مارکیٹ بلکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے اضافے سے 221 روپے 91 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 232 روپے پر فروخت ہوا۔ پیر کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی، موجودہ معاشی حالات کے باعث سرمایہ کاروں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ہی ترجیح دی۔
پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم کاروباری ایام کے اختتام پر حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمای کاروں نے ایک بار پھر شیئرز کی خریداری شروع کردی ، یوں 100 انڈیکس 42 ہزار 501 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے تاحال غیر یقینی کی صورتحال مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، جبکہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے، اسی باعث گزشتہ کئی روز سے پاکستانی روپیہ پر دباو کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے پروگرام کی بحالی کے حتمی اعلان تک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔

Recent Posts

قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمدخان نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

ریاض(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے…

15 mins ago

وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان…

17 mins ago

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ جانیے

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے…

20 mins ago

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق…

23 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار

پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بشری بی بی، بانی چیئرمین کی بہنوں…

25 mins ago