جہانگیر ترین کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماجہانگیر ترین کا وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے خیبرپختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وزیراعلی فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروا دیے۔دوسری جانب جیکب آباد میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، پاک آرمی ریسکیو ٹیم کے انچارج میجر علی کی نگرانی میں جیکب آباد کے نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور، دلمراد اور دیگر علاقوں سے 200 سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ریسکیو کئے جانے والے افراد میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ریسکیو کئے جانے والے لوگوں کو پاک آرمی، پاکستان ائیر فورس اور شہباز بیس کے تعاون سے قائم کی گئی خیمہ بستی کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو کھانے اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور اور دلمراد کے علاقوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد محصور ہوچکے تھے جنہیں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کیا گیا، پاک فوج کے مطابق ضلع بھر کے مضافاتی علاقوں میں جہاں بھی متاثرین موجود ہیں انہیں جلد ریسکیو کرکے کیمپوں میں منتقل کرکے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
پاک آرمی ریسکیو ٹیم کے انچارج میجر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹھل روڈ پر ٹینٹ سٹی خیمہ بستی پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس سمیت شہباز ایئر بیس کے تعاون سے قائم کی گئی ہے پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کی جانب سے قائم کردہ ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد اور راشن فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ٹینٹ سٹی میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کو ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی طبی امداد کے ساتھ تمام ضروریات کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

1 min ago

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

12 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

24 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

33 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

40 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

52 mins ago