سیلاب کی وارننگ کے بعد لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا مشکل کام تھا

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) نوشہرہ کی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرة العین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنے فرائض کو بھر پور طریقے سے انجام دیکر فرض شناسی کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی۔سوشل میڈیا پر نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرة العین کو سپر وویمن کا خطاب دیا جا رہا ہے۔قرة العین کی ڈنڈا اٹھائے لوگوں کے دروازے پر جا کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
قرة العین نے نوشہرہ کے مکینوں کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے گھر گھر جا کر نا صرف لوگوں کو نکالا بلکہ مسجد میں اعلانات کرکے آگاہی بھی فراہم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعمیرات کو نقصان ضرور پہنچا لیکن قرة العین کی کاوشوں کے باعث جانی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
خاتون افسر کا دبنگ انداز لوگوں کے لیے ایک مثال بن گیا۔
قرة العین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل کام ہے کیونکہ لوگ سمجھ نہیں رہے تھے کہ کتنا بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔سیلاب کی وارننگ آنے کے بعد اعلانات کروائے کہ لوگ اپنا علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جایں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا اور جب حالات انتہائی سنگین ہونے جا رہے تھے تو اس وقت انہوں نے خود جا کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا تھا۔
قرة العین نے بتایا کہ دریا کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان دیہاتوں میں بھی گئیں جہاں پانی موجود تھا اور پانی سے گزر کر ایک ایک گھر جا کر لوگوں سے یہی کہتی رہیں کہ خدا کے لیے یہاں سے چلے جائیں کیونکہ بڑے سیلابی ریلے کا خطرہ ہے۔قرة العین نے مزید بتایا کہ فیلڈ میں کام کرتے ہوئے 12 سال ہو چکے ہیں اور اب میرے لیے یہ خاتون اور مرد کا فرق ختم ہو گیا ہے۔پانی میں جانا اور گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا اس لیے مشکل تھا کہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں کیا ہو سکتا ہے اور انہیں سمجھانے کے لیے میں خود وہاں گئی۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

9 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

18 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

54 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago