وفاق نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 28 ارب روپے فراہم کردیے

چارسدہ (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 28 ارب روپے فراہم کردیے، اپنی میں زندگی کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، سیلاب متاثرین کو مایوس نہیں کریں گے، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخواہ میں سیلاب متاثرہ ضلع چارسدہ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نظام زندگی مکمل طور پر بحال کرنے کا یقین دلایا۔
وزیراعظم کو چارسدہ میں سیلاب زدہ علاقوں میں نقصان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مایوس نہیں کریں گے، وفاقی حکومت این ڈی ایم اے اور صوبے سے مل کر کام کریں گے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 28ارب جاری کیے ہیں، اس میں فی خاندان 25، 25ہزار روپے دیے جائیں گے۔
اس کا ہم نے باقاعدہ میکانزم بنایا ہے، پورے ملک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔

میں نے متاثرین سیلاب کو پیسے پہنچانے کی تاریخ 3 ستمبر دے دی ہے۔ سندھ میں بہت زیادہ تباہی آئی ہے، میں نے زندگی میں اتنا پانی نہیں دیکھا، بلوچستان میں بھی بہت تباہی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل میں کالام اور کوہستان جاؤں گا۔ وہاں سیلاب متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا وفاق مدد کیلئے حاضر ہے۔سیلاب متاثرین کے گھروں میں جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیلاب متاثرین کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جیکب آباد میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث متاثر ہونے والے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، پاک آرمی ریسکیو ٹیم کے انچارج میجر علی کی نگرانی میں جیکب آباد کے نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور، دلمراد اور دیگر علاقوں سے 200 سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ریسکیو کئے جانے والے افراد میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ریسکیو کئے جانے والے لوگوں کو پاک آرمی، پاکستان ائیر فورس اور شہباز بیس کے تعاون سے قائم کی گئی خیمہ بستی کیمپوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو کھانے اور علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نواحی گاؤں علی پور، زنگی پور اور دلمراد کے علاقوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد محصور ہوچکے تھے جنہیں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کیا گیا، پاک فوج کے مطابق ضلع بھر کے مضافاتی علاقوں میں جہاں بھی متاثرین موجود ہیں انہیں جلد ریسکیو کرکے کیمپوں میں منتقل کرکے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

53 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago