سیلابی ریلا گزرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوات سے پانی نکال دیا گیا تھا، مراد سعید

سوات(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں سیلابی ریلا گزرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا تھا اور چند گھنٹوں میں ہی سوات کے بیشتر علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی .
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی محمود خان کے ہمراہ سوات کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سیلابی ریلا گزرنے کے چوبیس گھنٹوں بعد ریلیف کا کام شروع کیا گیا اور چند گھنٹوں میں سوات کے بیشتر علاقوں سے سیلابی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی .

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں دو ماہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم پر تنقید کرنے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سندھ سے دو ماہ میں بھی پانی کیوں نہیں نکالا . پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ وزیراعظم نے سیلاب میں ڈوبے لوگوں پر امداد کے تھیلے پھینکے . انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تذلیل مت کریں، انہیں عزت دیں .

. .

متعلقہ خبریں